Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے قندھار میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور تباہ کردیا

پاک فوج نے اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے  ایمونیشن  ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا

افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں دہشتگردوں  کےاہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتےہوئے قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم میں افغانستان خواتین کے حقوق کے حوالے سے بدترین ملک قرار

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے  ایمونیشن  ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری  فوجی نقصانات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں