Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی

یہ توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کردی۔

وفاقی حکومت نے یہ منظوری نیب ترمیمی قانون کے تحت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ کر لیا

وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں