آپریشن غضب الحق جاری ہے جس کے تحت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان اور خوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔ بزدل دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔
پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہوگئے جب کہ باقی پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔


















