خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران پانچ مختلف جھڑپوں میں 13 دہشتگرد مارے گئے۔
ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
اسی طرح بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دو دیگر مقابلوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔
اسی دوران خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں پختہ اور غیر متزلزل ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان کے “عزمِ استحکام” وژن کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے “عزمِ استحکام” وژن کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہیں گے۔ تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔



















