Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور غیر قانونی دراندازی روکنے کے لیے مسلسل مؤثر کارروائیاں جاری ہیں

پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور غیر قانونی دراندازی روکنے کے لیے مسلسل مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 دہشتگردوں پر مشتمل گروہ سرحدی باڑ کو کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باڑ کاٹنے والے دہشتگردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد اور اس کے ساتھیوں سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی منظم اور بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

متعلقہ خبریں