کراچی: سندھ و بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیئے گئے ہیں جس کے بعد ماہ رمضان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار میں بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی شعبے کو گیس بند کی جارہی ہے۔
شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس بند کی جارہی ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ ناقابل برداشت بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے، جبکہ متبادل ایندھن کی بندش کی ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے۔



















