Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں

افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ  افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، تاہم پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں