Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان بھر کے اسکول، کالجز اور جامعات اچانک بند کرنے کا اعلان

فیصلے کے تحت بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل طور پر بند رہے گا

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری کالجز کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل طور پر بند رہے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود صوبے میں جاری انرولمنٹ مہم شیڈول کے مطابق جاری رہے گی جبکہ ڈیجیٹل اسکول مردم شماری پروگرام بھی معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا مقصد طلبہ کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنا ہے اور حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں