اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا مرکزی نکتہ پاکستان میں عدم استحکام ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی سہولت کاری کر رہا ہے، بھارتی نمائندے نے افغانستان میں جانی و مالی نقصانات پر تقریر کی، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی پر ایک لفظ تک نہ کہا، جبکہ یواین سلامتی کونسل کے کئی ارکان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی کا نکتہ اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب قانون طاقت کے آگے جھکے گا تو دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا، عاصم افتخار
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے دنیا کو انسانی حقوق کی پامالی کرنےوالے ملک کا بھاشن نہیں سننا چاہیے بھارت کےدہشتگرد گروپوں سے تعلقات کےواضح ثبوت فراہم کیے ہیں بھارت نے خطے میں ہمیشہ تخریب کار کا کردار ادا کیا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کو افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدینگے بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث ہے بھارت پانی کوہتھیار کےطور پر استعمال کررہاہے بھارت افغانستان کےذریعے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

















