Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد، ملک میں توانائی بحران کا خدشہ ختم ہوگیا

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں فوری پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔

 پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا جبکہ ایم ٹی اسپروس 2 بھی  55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر  لنگرانداز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا بم گر گیا، لیوی میں 55 روپے فی لیٹر ہوشربا اضافہ

 ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، آنے والے جہازوں میں ایک عمان سے روانہ ہو گیا 2 کے بارے میں معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں