اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب پر روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف دورے کے دوران عرب کے سعودی ولی عہد و وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط، مبارکباد پیش
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اس دورہ سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہورہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔


















