اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے موجودہ صورتحال پر سینیٹ قائمہ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کررہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات گھنٹوں میں تبدیل ہورہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور کونسی پیٹرولیم مصنوعات خریدنی ہے فیصلہ کیا جاتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ قطر سے ایل این جی آنا بند ہوچکی ہے اور اس وقت باہر سے 25 ملین ڈالر کا کارگو 100 ڈالر مل رہا ہے، اس پر مزید قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر آپ کو وزیر پیٹرولیم آگاہ کریں گے۔
وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی انشورنس لاگت میں اضافہ ہوا ہے، 60 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر انشورنس حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش نے قیمتیں نہیں بڑھائی اور آج وہاں پیٹرول پمپوں پر رش ہے، ہم صوبوں میں گئے چیف سیکرٹریز نے کہا کہ اگر قیمت نہ بڑھاتے تو رش بڑھ جاتا ہے۔

















