Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد سے آج ملاقات کریں گے

وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

جدہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ پاکستان کے سفارتی میدان میں مثبت کردار کو واضح کرتا ہے۔ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں