Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

اس سے قبل کامران ٹیسوری گورنر سندھ کے عہدے پر فائز تھے۔

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دی۔

صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ صدر مملکت نے اس تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کامران ٹیسوری گورنر سندھ کے عہدے پر فائز تھے۔