نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹوکاپی طلب کررہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی وضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے، نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے۔ یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شہریوں کو دستاویزات کی فوٹو کاپی دفاتر نہ لانے کا مشورہ
حکام نے بتایا کہ شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے، اورشہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔
نادرا حکام نے مزید کہا کہ تمام سرکاری محکمے،عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں شہری اپنی شکایات نادرا کےسرکاری شکایتی نظام کےذریعے درج کراسکتےہیں۔




















