Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک میں بڑی تبدیلی؛ غیر ملکی چیئرمین عہدے سے مستعفی

کےالیکٹرک نے اہم تبدیلی سے ملکی وغیرملکی شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا

کراچی: کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلیٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد شہریار ارشد چشتی کو فوری طور پر متبادل ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔

کےالیکٹرک نے اہم تبدیلی سے ملکی وغیرملکی شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے متبادل ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق خط بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

کمپنی سیکریٹری کے مطابق تقرری کی منظوری کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

تاہم، شہریار ارشد چشتی کی بطور متبادل ڈائریکٹر شمولیت کو کے الیکٹرک کے مستقبل کے انتظامی ڈھانچے اور اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔