Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لکی مروت؛ فتنہ الخوارج کا پولیس پر ایک بار پھر بزدلانہ حملہ؛ 7 پولیس اہلکار شہید

تمام بہادر جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

لکی مروت: فتنہ الخوارج نے خیبرپختونخوا پولیس پر ایک بار پھر بزدلانہ حملہ کرکے 7 بہادر جوانوں کو شہید کردیا۔

دہشت گردوں نے لکی مروت میں بیٹنی کے علاقے میں پولیس پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

شہداء میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل انسپکٹر صدر اعظم (سکنہ تاجبی خیل)، کانسٹیبل شاہ بہرام (سکنہ شادی خیل)، کانسٹیبل شاہ خالد (سکنہ شادی خیل)، کانسٹیبل حاجی محمد (سکنہ ورگاڑی)، کانسٹیبل گل زادہ (سکنہ ورگاڑی)، کانسٹیبل سخی زادہ (سکنہ پاخیل) اور کانسٹیبل نمدار (سکنہ علی خیل) شامل ہیں۔

یہ تمام بہادر جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت کا یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق بالکل درست ہے۔ آپریشن غضب الحق کے تحت فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور سہولت کار نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے مقامی پختونوں کو نشانہ بناکر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔