Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ ذخائر نے چار سال کی بلند ترین سطح عبور کرلی

پاکستان کے کل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے کل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوگزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہے یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

ملکی معیشت میں یہ نمایاں بہتری  ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری ، معاونت اور کاوشوں کاثمر ہے۔

متعلقہ خبریں