Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کا قوم کے نام خصوصی پیغام

23 مارچ اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی جدوجہد، قربانیوں اور عظیم خو اب کی تعبیر ہے

یومِ پاکستان وہ تاریخ ساز دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی علیحدہ شناخت اور خود مختار ملک کے قیام  کے حصول کا آغاز کیا، 23 مارچ اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی جدوجہد، قربانیوں اور عظیم خو اب کی تعبیر ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام نے قوم کے لیے عزم و ہمت کا پیغام دیا اور کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم مٹی سے حوصلہ، ظلمت سے سویرا اور مشکل سے امید کی راہیں نکالنا خوب جانتے ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ ہم اس دھرتی سے ہیں جہاں سرسبز کھیت لہراتے ہیں اور اس مٹی سے محبت خوشبو بن کر ہمارے ان فصلوں میں مہکتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان صرف ماضی نہیں، بلکہ ہر آنے والے کل کا وعدہ ہے جس پر ہمارا یقین ہے۔

پاکستانی عوام نے مزید کہا کہ جب ہم ‘پاکستان’ کہتے ہیں، توہم صرف ایک نام نہیں لیتے بلکہ ایک عہد بھی دہراتے ہیں، ایمان، اتحاد اور تنظیم یہی ہے قائد کا فرمان، یہی ہے متحدہ پاکستان کا پیغام۔

23 مارچ ہمیں پاکستان کے استحکام، ترقی او روشن مستقبل کیلئے متحد رہنے کا پیغام دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں