Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو ہوں گی۔

رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے، 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

انہون نے بتایا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جب کہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے ناممکن ہے۔ ایسا چاند ٹیلی اسکوپ سے بھی دیکھنا مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔