آپریشن غضب للحق کے دوران پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14/15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا، یہ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔


















