Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت مذہبی امور کی حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید

حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا

وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں، عالمی حالات کے باوجود حج 2026 کے انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں، عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے مبارک سفر کا شیڈول جاری، پہلی پرواز کی تاریخ سامنے آ گئی

ترجمان نے بتایا کہ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا، جبکہ مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں، حج 2026 کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں