Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کےچپےچپےکواس کاحق دینےکی کوشش کریں گے، گورنرسندھ

نہال ہاشمی نے کہا کہ مجھے خود پرتنقید کرنےوالےلوگ پسند ہیں

گورنرسندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ کےچپےچپےکواس کاحق دینےکی کوشش کریں گے۔

گورنرسندھ نہال ہاشمی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہرضلع اورگاؤں کی نمائندگی ہماری ذمہ داری ہے گورنرہاؤس پورے سندھ کی شناخت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کی کاوشوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا، نوازشریف تعمیری بات کرتے ہیں نوازشریف  جیل جاسکتے ہیں لیکن پاکستان کانقصان ہوتا نہیں دیکھ سکتےخبراورپروپیگنڈےمیں فرق ہوتاہے میری گزارش ہےکراچی پرمنفی بات نہ کی جائے۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے’’آڈٹ‘‘کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنرہاؤس کےبجٹ کا آڈٹ سب کےسامنےہوگا، گورنرہاؤس کو کتنے پیسےملتےاورکہاں خرچ ہوتے تھے ہرچیزکاآڈٹ کراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

نہال ہاشمی نے کہا کہ مجھے خود پرتنقید کرنےوالےلوگ پسند ہیں، گورنرہاؤس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام لےکرآئیں گے، کارواں چلتارہےگاآگےبڑھےگارکےگانہیں عوام سحری اورافطاربھی گورنرہاؤس میں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی مارکی کایہ حال میں نےنہیں کیااس کودوبارہ آبادکریں گے گورنرہاؤس میں ہماری تہذیب سےہٹ کرکوئی چیزنہیں ہوگی، یہ میرانہیں آپ سب کاگھرہےمیں یہاں نگران ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں مجھےٹک ٹاکریافنکارنہیں بناؤ۔

گورنرسندھ نے یہ بھی کہا کہ سعودی پرنس، ایران، ترکیہ وزیراعظم کواپنابھائی کہتےہیں، 7 سمندرپاروالےبھی وزیراعظم کی تعریف کرتےہیں، سپہ سالارفیلڈمارشل ہمارےاورآپ جیسےگھرانےسےتعلق رکھتےہیں۔