Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لکی مروت میں بڑا آپریشن، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 خوارج مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور انہیں بیرونی سرپرستی حاصل تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور امن کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں