Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ میں شہری آبادی پر افغان طالبان کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عطا تارڑ

واقعے کے بعد مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے آرٹلری اور مارٹر فائر کے ذریعے سویلین آبادی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گھر تباہ ہو گیا۔

عطا تارڑ کے مطابق اس حملے میں 4 شہری شہید ہوئے جو آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ ایک 5 سالہ بچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام افغان طالبان کے اس اقدام کی سخت مذمت کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مختلف محاذوں پر ناکامیوں کے باعث افغان طالبان بے چینی کا شکار ہیں، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف بھرپور اور جارحانہ جواب دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں