یومِ پاکستان پر آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہداء نے قوم کے نام اپنے پیغام میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
یومِ پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہداء نے کہا کہ 23 مارچ یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا، الحمدللہ پاکستان آج بھی محفوظ ہے کیونکہ اس کی بنیاد میں قوم کی دعائیں، حوصلہ اور شہداء کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے صبر کا عہد کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، سرزمینِ پاکستان کو قوم نے اپنی محبت، قربانیوں اور امیدوں سے مضبوط بنایا ہے۔
لواحقینِ شہداء نے مزید کہا کہ جو عظیم لوگ پاکستان پر نثار ہوئے، قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، پاکستان قوم کی امید ہے اور یہی ملک ایک روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی نوید ہے۔



















