Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا ایتھوپیا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان تھوپیا کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

اسلام آباد: پاکستان نے ایتھوپیا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ایتھوپیا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اور مشکل کی گھڑی میں عوام کو متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایتھوپین حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پاکستان تھوپیا کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے جنوبی علاقے میں واقع گامو کے علاقے میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید سیلاب کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور 95 افراد لاپتہ ہوگئے۔

یہ موسمیاتی واقعہ 9 اور 11 مارچ کے درمیان بلا تعطل پیش آیا، جس سے گھروں کی تباہی، ضروری رسائی کی سڑکیں بند ہو گئیں اور صوبے کے زرعی علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں