Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے طالبان کی اہم پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں