اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
پاکستان کے اسلامو فوبیا کے کور گروپ کے سربراہ کی حیثیت میں مستقل مندوب عام افتخار احمد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اس کےمذہب یا عقیدے کی وجہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،تنازعات کاپرامن حل چاہتے ہیں،عاصم افتخار
انھوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کا مذہب یا عقیدہ رکھنےکا اختیارہے، اسلاموفوبیا عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا سے کروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتے ہیں،اسلامو فوبیا کی ایک بڑی وجہ غلط معلومات کا پھیلاؤ بھی ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔



















