Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان علاقائی کشیدگی میں ثالثی کیلئے تیار ہے، عطا تارڑ کا اہم بیان

پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں شامل ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں شامل ہے، خطے میں ممالک کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ تعلقات میں توازن برقرار رہے، میرا خیال ہے کہ ہم خطے کے ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔