Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف شرائط؛ پاکستان کا 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ہدف

نجکاری کا یہ پلان اپریل میں نجکاری بورڈ اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

پاکستان حکومت آئی ایم ایف کے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت اس سال فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)، گوجرنوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا ہدف حاصل کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اپریل کے وسط تک ان کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کی جائیں گی۔ اس ضمن میں مالیاتی مشیر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ان کمپنیوں کے لیے ٹرانزیکشنز پلان تیار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، اندرون و بیرون ملک 11 قیمتی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں

نجکاری کا یہ پلان اپریل میں نجکاری بورڈ اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومت کا مقصد فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل اکتوبر 2026 تک مکمل کرنا ہے جبکہ گوجرنوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری نومبر 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 اسی طرح اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

متعلقہ خبریں