Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کے احترام میں پاکستان نے آپریشن غضبُ للحق عارضی طور پر روک دیا

فیصلہ خطے میں امن کے قیام اور مثبت پیغام دینے کی ایک کوشش ہے، حکام

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے تقدس اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضبُ للحق کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ فیصلہ دوست اسلامی ممالک  سعودی عرب ، قطر اورترکیہ  کی درخواست پر بھی کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق آپریشن 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک معطل رہے گا، جس کا مقصد عید کے موقع پر امن اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ یہ اقدام اسلامی روایات کے مطابق خیر سگالی کے طور پر اٹھایا گیا ہے، تاہم اگر اس دوران سرحد پار سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کارروائی کی گئی تو آپریشن کو نئے عزم اور پوری قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں امن کے قیام اور مثبت پیغام دینے کی ایک کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی ادارے بدستور الرٹ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں