Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن غضبُ لِلحق، افغان طالبان کو بھاری نقصان، 700 سے زائد ہلاک اور اہم تنصیبات تباہ

عید الفطر کے پیش نظر افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے

پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب لِلحق کے تحت افغان طالبان اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 707 دہشت گردوں کو ہلاک اور 938 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں میں 255 پوسٹیں تباہ کی گئیں، 44 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا، اور 237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں ناقابل استعمال بنا دی گئیں۔

پاکستان کی فضائی اور زمینی افواج نے افغانستان میں 81 اہم دہشت گرد تنصیبات کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جن میں ڈرون سٹوریج، تکنیکی معاونت کے مراکز اور اسلحہ و سازوسامان کے ذخائر شامل تھے، جو پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔

اسی دوران شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، کرم، تورخم اور خیبر میں افغان طالبان کی چوکیوں کو بھی مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

پاکستانی حکام نے زور دیا کہ کارروائی کے دوران کسی بھی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچایا گیا، اور افغان میڈیا کی بعض جھوٹے دعووں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے افغانستان میں موجود معاون انفراسٹرکچر کو ختم کرنے اور پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے عید الفطر کے پیش نظر افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں