Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان پر حملوں کا مقصد طالبان کے گولہ بارود، اسلحہ اور ڈرون ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

طالبان اور دیگر دہشت گرد بھارت کی مدد سے ڈرون استعمال کر رہے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کابل میں حالیہ حملوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ حملوں کا مقصد افغان طالبان کے گولہ بارود، ہتھیار اور ڈرون اسٹوریج کو نشانہ بنانا تھا، نہ کہ عام شہری یا سول انفراسٹرکچر۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں بلکہ عام شہریوں کے لباس میں ہوتے ہیں، اور منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی قیادت موجود ہے اور پاکستان نے 81 اہم اہداف پر درست اور ہدفی کارروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان اور دیگر دہشت گرد بھارت کی مدد سے ڈرون استعمال کر رہے ہیں، اور یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے، جس میں ہزاروں پاکستانی بچے شہید ہو چکے ہیں۔

افغانستان میں کسی بھی کارروائی میں شہری آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا اور تمام حملے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ پاکستانی افواج نے افغان طالبان کے انفراسٹرکچر، کیمپوں اور چوکیوں کو مؤثر انداز میں تباہ کیا اور دہشت گرد تنظیموں کے جھوٹے دعووں کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ خبریں