Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بڑا فیصلہ، شہریار چشتی عبوری چیئرمین مقرر

شہریار چشتی اس سے قبل بطور متبادل ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں

کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہریار چشتی کو عبوری چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جبکہ غیر ملکی چیئرمین مارک اسکلیٹن کے استعفے کے بعد یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اعلامیے کے مطابق بورڈ کا اجلاس 17 مارچ کو منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہریار چشتی چیئرمین کی غیر موجودگی میں فرائض سرانجام دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریار چشتی اس سے قبل بطور متبادل ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب انہیں عارضی طور پر چیئرمین کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہریار چشتی 2 اپریل تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، جس کے بعد کمپنی کے نئے بورڈ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں