Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دفتر، اسلام آباد میں منعقد ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ماہِ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں عیدالفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، جبکہ یہ اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دفتر، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اراکین کے علاوہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، جو چاند کی رویت سے متعلق شواہد کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد ہوں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور کسی بھی شہادت کو متعلقہ حکام تک پہنچائیں، تاکہ عیدالفطر کے اعلان میں آسانی ہو سکے۔

متعلقہ خبریں