ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہرا برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔
اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
اس موقع پر بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔














