Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماری انرجیز کی بڑی دریافت: سندھ میں گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر مل گئے

یہ دریافت سندھ کے توانائی کے وسائل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم ثابت ہو گی

ماری انرجیز نے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں شمس-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

کمپنی کے مطابق، شمس-1 کنواں 30 جنوری 2026 کو کھودا گیا، جس میں 3,075 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے یومیہ 47.98 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ یومیہ) گیس حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ روزانہ 64 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے۔

ماری انرجیز نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ کنویں کی ویل ہیڈ پریشر 2,404 پی ایس آئی جی ریکارڈ کی گئی ہے، جو دریافت کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

ماری انرجیز کے منصوبے میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، اور کمپنی خود اس منصوبے کی آپریٹر ہے۔ یہ دریافت لوئر گورو بی سینڈز میں کی گئی ہے، جسے توانائی کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ دریافت سندھ کے توانائی کے وسائل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم ثابت ہو گی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔