یومِ پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے جس نے قوم میں جوش و ولولے کی نئی روح پھونک دی۔
ترجمان کے مطابق یہ نغمہ اُس غیور قوم کے نام کیا گیا ہے جو بنیان مرصوص بن کر ہر چیلنج کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔
نغمے میں نوجوان آوازوں کے ذریعے وطن سے محبت، اتحاد اور یکجہتی کا پیغام بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس نے سننے والوں کے دل گرما دیے۔
ملی نغمے میں معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان اور قوم کی بہادری، قربانی اور عزم کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ پاک فوج کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور برتری کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا، جسے عوام نے بے حد سراہا۔
نغمے میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ قوم اور افواجِ پاکستان وطن کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ ملی نغمہ نہ صرف قومی وقار بلکہ اتحاد اور یکجہتی کی ایک مضبوط علامت بن کر سامنے آیا ہے، جس نے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔














