چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے دفاع میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور قومی ترقی کو فروغ دے کر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی میں اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں: دانتوں سے گاجر پر فن پارے تراشنے والی انوکھی چینی فنکار
انہوں نے پاکستان کو چین کا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔
چینی صدر نے اس سال کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز اور پاک چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی توقع ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک روابط اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی بڑھائیں گے اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کو تیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسی طرح، چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو یوم پاکستان کی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

















