امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکی، مصر اور پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ دو روز کے دوران الگ الگ ملاقاتوں میں وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں تاحال جاری ہیں اور مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ مذاکرات میں جنگ کے خاتمے اور تمام زیر التوا مسائل کے حل پر بات ہو رہی ہے۔
امریکی ذریعے نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے واضح نتائج سامنے آئیں گے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔
















