Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے اعلان پر بھی بات چیت کی گئی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار  نے ترکیہ کے وزیر خارجہ  حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیشرفت اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر گفتگو کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے اعلان پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔