Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد نالےمیں گر گئے، 2 کی حالت تشویشناک

تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل بے قابو ہوکر نالے میں جاگرے

کراچی کے علاقے مرتضیٰ کالونی میں ٹریفک حادثے کے دوران رکشہ اور موٹر سائیکل نالے میں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل بے قابو ہوکر نالے میں جاگرے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تمام زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر مستحکم کردیا گیا۔ ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق باقی زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت ہارون اور نجیب کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ ٹریفک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں