Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

سید طحہٰ 15 اپریل 2026 سے عبوری سی ای او ادیب احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

کے الیکٹرک کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کردیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

سید طحہٰ 15 اپریل 2026 سے عبوری سی ای او ادیب احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بڑا فیصلہ، شہریار چشتی عبوری چیئرمین مقرر

خط کے مطابق نئے سی ای او سید طحہٰ اس وقت پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں سید طحہٰ ماضی میں کے-الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

انجینئرنگ اور آئی بی اے سے ایم بی اے فنانس کی ڈگری یافتہ سید طحہٰ کا وسیع انتظامی تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں