Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے اچھی خبر

پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی

لاہور: پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے، پی آئی اے چھ سال بعد لندن کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہوگا۔

پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی، تاہم پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لیے آپریٹ کرے گی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز آپریٹ ہوگی جبکہ لندن کے فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ پی آئی اے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چھ سال کے وقفہ کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے۔

ترجمان کے مطابق لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے، ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 07 ہو جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔