Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافیوں کو دھمکانے والے ایس ایس پی تھرپارکر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے دستخط سے احکامات جاری کیے گئے

صحافیوں کو دھمکانے والے ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بول نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے دستخط سے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ایس ایس پی میرپورخاص کو تھرپارکر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ڈاکٹر عبد الکریم شیخ کی خودکشی واقعے کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا، ایس ایس پی کی جانب سے رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو مبینہ دھمکیوں اور سائبر کرائم ایکشن کی وارننگز دی گئیں۔

تاہم، اس معاملے پر سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت نے فوری ایکشن لیا اور افسر کو رپورٹ کرادیا گیا۔