Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے پا گئی

ملاقات میں خطے کی  کشیدہ صورتحال پر غور ہو گا

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات آج شام ایوان صدر ہو گی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری  بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات میں خطے کی  کشیدہ صورتحال پر غور ہو گا، جبکہ وزیراعظم اور اسحاق ڈار  صدر مملکت کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں  امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کی ثالثی کی پیشکش پر غور ہو گا جبکہ وزیراعظم صدر کو ایران جنگ میں ثالثی کی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے۔