Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، مبارک سفر کیلیے فلائٹ شیڈول جاری

ہزاروں عازمین کو مرحلہ وار سعودی عرب روانہ کیا جائے گا

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت ہزاروں عازمین کو مرحلہ وار سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق مکمل معلومات پاک حج 2026 موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کریں، جہاں ہر عازم کو اس کی فلائٹ، روانگی کی تاریخ اور دیگر ضروری تفصیلات بآسانی دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں حج پروازوں کا مکمل شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین بروقت اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔

وزارت نے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ اہم اعلانات اور اپڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تاکہ کسی بھی اہم معلومات سے محروم نہ رہیں۔