اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ شیئر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ای ایف پی ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان پہنچے گا۔
ایم ای ایف پی میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پیٹرولیم، ایف بی آر کیلئے اہداف مقرر اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، صوبائی انتظامیہ، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کیلئے نئے اہداف مختص، ایم ای ایف پی پر متفق ہونے کے بعد ڈرافٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا۔
گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ایڈجسٹ کرنے کیلئے حکومتی پلان ایم ای ایف پی کا حصہ نہیں بنایا گیا، ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال 2026،2027 کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2026-27 کیلئے بجٹ تمام تر آئی ایم ایف کے تخمینوں اور سٹڈی کے مطابق بنایا جائے گا، بجٹ پر تیاری کیلئے آئی ایم ایف تکنیکی وفد مئی کے دوران تک پاکستان میں قیام کرے گا۔















