اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر جیانگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور چین کی تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے تعاون کا اعادہ کیا۔
دونوں اطراف نے جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔
دوران ملاقات وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے پر زور دیا اور پائیدار پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کیا۔



















